آنکھوں سے پانی آنے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں؟

آنکھوں سے پانی آنے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں؟

آنکھوں سے پانی کیوں بہتا ہے؟  

اگرچہ آنکھوں میں پانی بہنے کی ایک اہم وجہ آنکھ کے کسی حصہ کی سوزش ہوتی ہے لیکن اگر مسلسل یا اکثر پانی بہتا ہو یہ کیفیت زیادہ تر اُس وقت ہوتی ہے جب آنکھ کو باہر سے صاف کرنے والا پانی جیسا محلول اپنا کام کرنے کے بعد ناک میں جانے میں ناکام ہو جاتا ہے اور چہرے پر بہنا شرع ہو جاتا ہے۔ کیوں ناکام ہوتا ہے اس لئے کہ اُس کی نکا سی کے را ستوں میں رُکا وٹ آ چُکی ہو تی ہے۔

آنکھوں کی صفائی کے بعد فالتو پانی کی نکاسی راستے کونسے ہوتے ہیں اور یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟

آنکھ کے بیرونی حصوں کی صفا ئی اور تحفّظ کے لیے اللہ تعا لٰی نے ایک شاندار نظام بنایا ہے۔ کُچھ غدود Lacrimal glands بنائے ہیں جو پا نی کی طرح کا ایک محلُول بنا تے ہیں۔ دو بڑے غدود پپوٹوں کے نیچے دائیں اور بائیں ہوتے ہیں اور باقی چھوٹے چھوٹے آنکھ کی حفاظتی جِھلّی Conjuctiva کے اندر ہوتے ہیں۔ اِن غدودوں سے نکنے والا محلول آنکھ کی صفائی اور آنکھ کی سطح کو مرطوب رکھنے کا کام کرتا ہے۔ استعمال میں آ جانے اور فضا میں بخارات بن کر اُڑ جانے کے بعد جو کافی جیسا پانی کی طرح کا محلول باقی بچ جاتا ہے وہ نا ک میں چلا جا تا ہے۔ یہی محلول آنسوؤں کی شکل بھی اختیار کرتا ہے۔ آنکھ اور نا ک کو ملا نے اور نکا سی کا کام کر نے والے نظام کو لیکریمل ڈرینیج سسٹم Lacrimal drainage system  کہتے ہیں اِس کے اجزا ذیل کی تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں:

پانی کی نکاسی کے نظام میں خرابی کی علامت صرف پانی بہنا ہی ہوتی ہے یا کوئی اور بھی علامتیں ہوتی ہیں؟

جب پانی کی نکاسی کے نظام میں خرابی واقع ہو جاتی ہے تو اُس کی خرابی کی نوعیّت کے مطابق مختلف علامات پیدا ہوتی ہیں۔ کچھ کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے:

  • اگر را ستہ بند ہو جائے یا اُس کا پانی کو پمپ کرنے کرنے کا نظام کمزور ہو جائے پھر پانی ناک میں جانے کی بجائے چہرے پر بہنے لگتا ہے۔
  • لیکن اگر آ نسووّں کی تھیلی یا راستے کے کسی اور حصے میں انفیکشن بھی ہو جائے تو پھر گندا مواد بننا شروع ہو جاتا ہےاور آنکھوں کے پپوٹے آپس میں جُڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔
  • ایسی صورت میں آنکھ کے قریب ناک کے اوپر دبائیں تو پیپ کی طرح کا مواد نکلتا ہے۔
  • کئی دفعہ آنکھ کے قریب ناک کے اوپر اُبھار بن جاتا ہے جسے گلٹیبھی کہہ دیتے ہیں۔ یہ گِلٹی بعض اوقات ددر بھی کرنے لگتی ہے۔ اِس کو دابئیں تو پیپ نکلتی ہے۔ ایسی کیفیّت میں اکثر اوقات بخار ہو جاتا ہے۔

یہ پھوڑا بعض لوگوں میں پھٹ جا تا ہے۔ جب یہ مسلسل موجود رہے اور بار بار پھٹتا رہے تو اِسے ناسُور کہا جاتا ہے۔

بیماری کی کُچھ تصاویر