Squint surgery بھینگے پن کا اپریشن

بھینگے پَن کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟ کِس طرح نُقص دُور ہو جاتا ہے؟

اپریشن کے ذریعے مختلف طریقے اِستعمال کیے جاتے ہیں؛ چند مثالیں دی جاتی ہیں:

  • جو عضلہ کمزور ہو جائے اُس کو چھوٹا کر دیا جاتا ہے۔
  • جو عضلہ سکڑ چکا ہو اُس کو لمبا کر دیا جاتا ہے۔

نیچے دی گئی تصاویر میں اپریشن کے مختلف مراحل دکھائے گئے ہیں۔

بچہ جِس کی آنکھ کا اپریشن ہونے جا رہا ہے

اپریشن کرنے کا ایک منظر

 یہ آنکھ کا وہ عضلہ ہے جِس کی لمبائی کو کم کیا جانا ہے

اِن تصاویر میں عضلے کو اپنی جگہ سے کاٹ دیا گیاہے۔ غور سے دیکھیں توعضلے کی نچلی طرف آنکھ کے قریب دو ٹانکے بندھے ہوئے نظر آرہے ہیں؛ یہاں سے عضلے کو آنکھ سے جوڑ دیا جائے گا اور اوپر والا حصہ کاٹ دیا جائے گا۔

اِس تصویر میں وُہی چیز ذرا زیادہ واضح نظر آرہی ہے۔

اِن تصاویر میں دائیں طرف عضلے کو دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے اب باقی کو کاٹ دیا جائے گا۔ بایں طرف کے عضلے کو بھی ٹانکے لگے ہوئے ہیں۔

یہ آنکھ کا وہ عضلہ ہے جِسکی لمبائی کو زیادہ کیا جانا ہے

عضلہ کو اپنی جگہ سے کاٹ دیا گیا ہے

اِس تصویر میں سکڑے ہوئے عضلے کو اپنی جگہ سے کاٹ کر کُچھ پیچھے جوڑ دیا گیا ہے جِس سے عملاً ایسے ہی فائدہ وہتا ہے جیسے کہ اُسے لمبا کر دیا گیا ہو۔