Optic nerve

Optic nerve

آپٹک نرو کہاں ہوتی ہے؟ آپٹک نرو اور پردۂ بصارت میں کیا تعلق ہے؟

پردۂ بصارت سے معلومات کو دماغ تک پہنچانے والے عصب کو آپٹک نرو Optic Nerve کہتے ہیں۔ یہ آنکھ کے پیچھے جُڑا ہوا ہوتا ہے اور جہاں سے یہ شروع ہوتا ہے وہ حصہ آنکھ کے اندر سے نظر آتا ہے کیونکہ وہ پردۂ بصارت کے مرکز کے بالکل ساتھ ہوتا ہے۔ اُسے Optic Disc کہتے ہیں۔ نیچے کی تصویر میں اِن دونوں کے آپس کے تعلق کو دکھایا گیا ہے: 

آپٹک نرو کس طرح نظر آتی ہے؟

اگر آپ آنکھ کے کسی ماڈل کو دیکھ رہے ہوں یا کھوپڑی سے باہر نکلی ہوئی آنکھ کو دیکھیں تو آنکھ کے  پیچھے موٹی سی تار نظر آئے گی۔ اس تصویر میں  پیلے رنگ کی موٹی سی تار جو نظر آ رہی ہے وہ  Optic Nerve ہے۔

آپ کی مشینوں سے کیسی نظر آتی ہے؟

اِ سکا معائنہ جب کلینک میں آلات سے کیا جاتا ہے تو جو چیز نظر آتی ہے  اُس کا تعلق حقیقی پوزیشن سے  کیا ہوتا ہے اس کیلئے  نیچے کی تصویر میں دیکھیں:

رماغ میں کس جگہ پر ہوتی ہیں؟

دونوں آنکھوں سے آنے والی نروز آپس میں جڑ جاتی ہیں اور پھر ایک نیا نظام بنتا ہے جسے Optic Radiation کہتے ہیں۔ اِس پیچیدہ نظام کیا ایک جھلک نیچے کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جب دماغ کو نیچے نیچے سے دیکھا جائے تو اِس طرح نظر آتا ہے:

چونکہ یہ بھی آنکھ کے پچھلے حصے میں ہوتی ہے اِس لئے آپٹک نرو کی تکلیف کو بھی لوگ پردے کی بیماری ہی سمجھتے ہیں۔

آپٹک نرو کی بیماری کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

جب اِس میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو اُس سے بھی نظر کم ہو جاتی ہے۔ اکثر مریضوں میں ایک اہم علامت یہ ہوتی ہے کہ سامنے سے نظر نہیں آتا لیکن زیادہ تر نظر پر عمومی اثر پڑتا ہے۔ چونکہ اِس کے اسباب مختلف ہوتے ہیں اِس لئے اِس کا علاج بھی مختلف النوع ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ بیماری کے سبب کی تشخیص کی جائے۔