قرنیہ مخروطیہ کیا ہوتا ہے؟

قرنیہ مخروطیہ کیا ہوتا ہے؟

قرنیہ مخروطیہ کیا ہوتا ہے؟

بعض لو گوں کے قر نیہ میں یہ کمزوری ہو تی ہے کہ در میان میں سے پتلا ہو نا شروع ہو جاتا ہے، جس سے قرنیہ کا مر کزی حصہ آ ہستہ آ ہستہ آگے کو اُ بھر نے لگتا ہے اور قر نیہ کی شکل مخروطی ہو تی چلی جا تی ہے۔ قر نیہ کا مر کزی حصہ کئی لو گوں میں اس حد تک پتلا ہو جاتا ہے کہ با لآ خر پھٹ جا تا ہے اور قر نیہ کے درمیان میں سو راخ ہو جاتا ہے۔

اِن تصاویر میں قرنیہ کی بتدریج بڑھتی ہوئی خرابی کے مختلف مراحل دکھائے گئے ہیں:

قرنیہ کے اندر یہ خرابی کیوں پیدا ہوتی ہے؟

مریضوں کی اکثریت میں یہ تعین کر نا ممکن نہیں ہوتا۔ اب تک کی تحقیقا ت سے یہی اشا رے ملتے ہیں کہ ورا ثتی نقشے میں اِسی طرح کا قر نیہ بنا نے کے احکا مات ہو تے ہیں۔ کئی لوگوں میں لاسک اپر یشن کے بعد بطور پیچیدگی کے یہ کیفیت سا منے آتی ہے؛ قر نیہ کے اندر اگر بڑا زخم بن جا ئے اور لمبے عرصہ تک اُس میں سوزش چلتی رہے یا کسی اور وجہ سے قر نیہ مسلسل متو رّ م رہے تو اِ س سے بھی اس کیفیت کے سا منے آ نے کے امکانات ہو تے ہیں۔

قر نیہ پروٹین کی ایک قسم کولیجن Collagen ہے۔ یہ دھاگوں کی شکل میں پائی جاتی ہے۔ ان دھا گوں کا جال بنا ہوا ہوتا ہے۔ قرنیہ مخروطیہ کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے قرنیہ کے ان دھاگوں کے آپس میں جُڑنے میں کمزوری آ جاتی ہے۔ جب دھاگوں کا آپس کا تعلق کمزور ہو جاتا ہے تو اس سے جال کے سُوراخ  بڑے ہو نا شروع ہو جا تے ہیں اور قر نیہ پتلا ہو نا شروع ہو جا تا ہے۔

اِس کی علامتیں کیا ہیں؟

نظر مسلسل کمزور ہو نا شروع ہو جا تی ہے اور تھو ڑے ہی عر صے میں یہ حا لت ہو جا تی ہے کہ کسی بھی عینک سے نظر پو ری ظر ح صا ف نہیں ہو پا تی ۔ عینک کے نمبر کا بڑ ا حصہ سلنڈر کی قسم کا ہو تا ہے۔ جب بیما ری کا فی آگے بڑھ چُکی ہو تو آ نکھ میں درد محوس ہو نا شروع ہو جا تی ہے، پا نی آ نے لگتا ہے، اور آ نکھ سر خ رہنا شروع ہو جا تی ہے۔ اِ س کے علا وہ بھی بعض ایسی علا مات ہو تی ہیں جو ڈا کٹر صا حبا ب کو ہی نظر آ سکتی ہیں ۔ اِس کے لئے ٹو پو گرا فی ٹسٹ بہت مدد گا ر ہو تا ہے جس میں ایک بہت جد ید مشین سے قر نیہ کی سطح کی تصو یر یں لی جا تی ہیں اور اُس کے مختلف حصو ں کی ا و نچا ئی کا با ہمی مو ا ز نہ کیا جا تا ہے۔ جیسا کہ درج ذیل کی تصا ویر میں نظر آ رہا ہے:

قرنیہ کی سطح کی غیر ہمواری کی پیمائش کرتے ہوئے

کیا تشخیص کے لئے کوئی ٹسٹ بھی کیا جاتا ہے؟

اِ س کی بعض ایسی علا مات ہو تی ہیں جو ڈا کٹر صا حبا ب کو ہی نظر آ سکتی ہیں ۔ اِس کے لئے ٹو پو گرا فی Corneal Topography  ٹسٹ بہت مدد گا ر ہو تا ہے جس میں ایک بہت جد ید مشین سے قر نیہ کی سطح کی تصو یر یں لی جا تی ہیں اور اُس کے مختلف حصو ں کی ا و نچا ئی کا با ہمی مو ا ز نہ کیا جا تا ہے۔ جیسا کہ درج ذیل کی تصا ویر میں نظر آ رہا ہے:

بائیں طرف ابتدائی خرابی-دائیں طرف زیادہ خرابی
ٹیسٹ کو سمجھنے کیلئے کچھ تفاصیل