[vc_row full_width=”stretch_row” content_placement=”middle” el_id=”row-rtl”][vc_column][vc_column_text]

Headache and eyes

سردرد اور آنکھیں

کیا سردرد کا آنکھوں سے تعلق ہوتا ہے؟

سر درد کا آنکھوں سے بہت گہرا تعلّق ہے؛ تاہم اِس تعلق کی نوعیت مختلف حالات میں مختلف ہوتی ہے۔بہت سی آنکھوں کی تکالیف سردرد کا باعث بنتی ہیں۔

بہت سے مریض آئی سپیشلسٹوں کے پاس چکر لگا رہے ہوتے ہیں حالانکہ اُن کی سردرد اور آنکھوں کی درد کا علاج آئی سپیشلسٹ کر ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ Referred Pain ہوتی ہے اور اُس کا سبب ڈھونڈنا اور علاج کرنا دوسرے سپیلشٹوں کا کام ہوتا ہے۔ اِسی چکر میں کئی مریضوں کی بیماری لیٹ ہو کر بگڑ جاتی ہے کیونکہ وہ متعلقہ سپیشلسٹ کے پاس لیٹ پہچتے ہیں۔

سر درد کی کونسی وجوہات زیادہ عام ہیں؟

مندرجہ ذیل وجوہات عموماً سردرد کا باعث بنتی ہیں:

نظر کا کمزور ہونا۔ جب عینک کی ضرورت ہو لیکن اِستعمال نہ کی جائے تو آنکھوں کو فوکس کرنے کے لئے زور لگانا پڑتا ہے جس سے درد ہوتی ہے۔

آنکھوں کے پٹھوں کی حرکات میں عدمِ توازن جو بعض اوقات اِتنا زیادہ ہوتا ہے کہ آنکھ ٹیڑھی نظر آتی ہے؛ لیکن باکثر اوقات یہ ٹیڑھ پن نمایاں نہیں ہوتا صرف ڈاکٹر ہی نوٹ کر سکتا ہے یا ٹسٹوں میں ہی آ سکتا ہے۔

آنکھوں کے دبا ٶ کا زیادہ ہونا۔

ذہنی ٹینشن اور اعصابی تنا ٶ

مگرینز یا دردِ شقیقہ

کلسٹر

Facial muscles and jaw abnormalities

بچوں میں ضروری نہیں کہ آدھے سر میں درد ہو بلکہ بہت سارے بچے پورے سر میں درد بتاتے ہیں۔

Trigeminal Nerve Irritation سے Trigeminal reflex arc متحرک ہو جاتی ہے Autonomous Dysfunctionn کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

جس کے باعث بہت سارے مریضوں کی شکایت یہ ہوتی ہے کہ آنکھیں روشنی برداشت نہیں کرتیں۔

دورے کے دوران پتلی پھیل جاتی ہے۔

کئی مریضوں کے پپوٹوں پر ورم آ جاتا ہے، آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں، آنکھوں اور ناک سے پانی آنا شروع ہو جاتا ہے۔

اِس تکلیف کے ساتھ اگر درجِ بالا اسباب میں سے کوئی اور سبب بھی آ کر مل جائے تو اِن کے بیک وقت ہو نے سے تکلیف کی شدّت بھی بڑھ جاتی ہے اور اور دورہ بھی بہت جلد شروع ہو جاتا ہے۔

دردِ شقیقہ یا Migraine کے حوالے سے بڑی اہم بات یہ ہے کہ

یہ Referred Pain کیا ہوتی ہے؟ اِس کی کُچھ تفصیل بتائیں۔

بہت سے مریضوں کی سر اور آنکھوں کی درد ذہنی ٹینشن اور اعصابی تنا ٶ کے باعث ہوتی ہے۔ دانتوں اور چہرے کے پٹھوں کی تکالیف بھی سر اور آنکھوں کی درد کا اہم سبب ہے۔ اِن مریضوں کا بہتر علاج کوئی ڈینٹسٹ ہی کر سکتا ہے۔ بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماریاں بھی سر اور آنکھوں کی درد میں کافی بدنام ہیں اور ظاہر اِن کے علاج کے ماہرین میڈیکل سپیشلسٹ ہوتے ہیں۔ کئی قسم کے کینسر اور رسولیاں بھی سر اور آنکھوں کی درد کا باعث بنتی ہیں۔

اِسی طرح Sinusitis کے مریضوں کو جو سر اور آنکھوں میں درد ہوتا ہے اُس کا آرام آنکھوں کا علاج کرنے سے نہیں آ سکتا اور شاید کوئی آئی سپیشلسٹ اُس کا صحیح طرح علاج بھی نہیں کر سکتا۔

جب اِتنی متنوّع وجوہات ہوتی ہیں اور اُن کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بھی بالکل مختلف نوعیّت کے ہوتے ہیں تو ایک عام آدمی کیسے جان سکتا ہے کہ اُسے کس ڈاکٹر کے پاس جانا چا ہئے؟

یہ سوال بہت ہی اہم ہے کیونکہ بہت سارے مریض بے چارے اِس بات کو نہ جاننے کی وجہ سے مختلف ڈاکٹروں کے درمیان گیند کی طرح لُڑھکتے رہتے ہیں۔ اُن کا پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے اور بیماری بھی بگڑ جاتی ہے۔ کئی ایسے مریض جن کے بارے میں سوچ کر بھی دُکھ ہوتا ہے کہ کاش اِن کی وقت پر تشخیص ہو جاتی تو اِن کا اِتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا۔ اصل معیاری طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے فیملی فزیشن کو مریض دیکھنا چاہئے کیونکہ وہ مریض کو مکمل چیک بھی کرے گا اور علاج کرنے کی بھی صلاحیّت رکھتا ہے۔ وہ بہتر فیصلہ کر سکتا ہے کہ مریض کو کس سپیشلسٹ سے مشورہ کی ضرورت ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ سپیشلسٹ کے تجویز کردہ علاج کے بہت سے اجزاء پر عمل بھی اُسی کی نگرانی میں صحیح طریقے سے ہو سکتا ہے۔ ہمارے ہاں اس پر عمل نہیں ہوتا۔ جن ممالک میں علاج کا جدید نظام رائج ہے وہاں ایسے ہی ہوتا ہے۔ ہمارے اِس کی عملی شکل یہ ہے کہ ہم خود کسی فیملی فزیشن کا انتخاب کر لیں؛ علاج کا مرکز اس کو بنایا کریں اور کوشش کیا کریں کہ Specialty کا انتخاب اُس کے مشورے سے کریں۔

اگرآپ سردرد اور آنکھوں کے تعلق اور اِس کے علاج کے متعلق مزید کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہوں تو اُس کو کمنٹ کے خانے میں لکھ کر پوسٹ کر دیں انشاءاللہ انہی صفحات میں جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح اپنی رائے، تبصرہ یا تجویز کو بھی کمنٹ میں لکھ کر پوسٹ کردیں میں بہت ممنون اور مشکور ہوں گا۔

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *