کالا موتیا کیا ہوتا ہے؟

کالا موتیا کیا ہوتا ہے؟

کالا موتیا کیا چیز ہے؟

بہت سے لوگوں کے نابینا ہونے کا سبب کالا موتیا ہوتا ہے، کالا موتیا بنیادی طور پر وہ بیماری ہے جس میں آنکھ کا دماغ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔ اصل میں وہ اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جو معلومات کو آنکھ کے پردہ بصارت سے دماغ تک منتقل کرتے ہیں۔ یہ پردہ بصارت کے اندر بھی موجود ہوتے ہیں اور آپٹک نرو Optic Nerve اندر بھی۔

آ نکھ کے اندرونی دباؤ سے کیا مراد ہے؟ اور آ نکھ کا دباؤ عام طور پر کتنا ہونا چاہئے؟

کالا موتیا کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش بہت زیادہ اہمیّت کی حامل ہوتی ہے۔ کیونکہ اِس دباؤ کا بڑھ جانا اِس بیماری کی اہم علامت ہے اور علاج کی کامیابی کا اندازہ  کرنے کے لئے بھی اِس کی بار بار پیمائش ضروری ہوتی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے آنکھ کے اندرونی حصوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے  ایک نظام بنایا ہوا ہے جس کے تحت پانی کی طرح کا مواد خون سے بن کر آنکھ میں آتا ہے آنکھ کے اندرونی حصوں کو خوراک فراہم کر کے واپس خون میں چلا جاتا ہے کالا موتیا والی آنکھ میں اس مواد کے خون میں واپس جانے کے راستے میں رکاوٹ پڑ جاتی ہے اور وہ مواد آہستہ آہستہ آنکھ کے اندر معمول کی مقدار سے زیادہ مقدار میں جمع ہونے لگتا ہے۔ جس سے آنکھ کا اندرونی دباؤ معمول سے زیادہ رہنے لگتا ہے.

عام طور پر آنکھ کا اندرونی دباؤ 22 سے نیچے رہتا ہے لیکن کالا موتیا کی بیماری کی صورت میں 50 ,40 اور بعض اوقات 100 تک بھی چلا جاتا ہے۔ اِس دباؤ کی پیمائش مختلف طریقوں سے کی جا سکتی ہے جیسے نیچے کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے:

کیا کالا موتیا کی کوئی علامات ہوتی ہیں؟

چونکہ کالا موتیا کی مختلف اقسام ہیں اِس لئے علامات کا تعلُّق اِس بات سے ہے کونسی قسم کا کالا موتیا اُس مریض میں موجود ہے جس کی آپ بات کر رہے ہیں۔ علامات اور علاج کو سمجھنے کے لئے کالا موتیا کو دو قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ درجِ ذیل ہیں:

  1. Narrow Angle Glaucoma
  2. Open Angle Glaucoma

نیچے ھیئے گئے لنکس کو باری باری کلک کریں۔ اِن صفحات پردونوں قسموں کی  کُچھ اہم تفصیلات بیان گئی  ہیں۔ اگر اِن اقسام کی کچھ تفصیل آپ سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو پھر کالا موتیا کی علامات کی بھی آپ کو سمجھ آ جائے گی اورکالا موتیا کے علاج کا بنیادی فلسفہ اور تفصیلات بھی آپ  بآسانی سمجھ سکیں گے۔

Narrow angle glaucoma

Open angle glaucoma