کالا موتیا کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

کالا موتیا کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

کالا موتیا کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کا علاج نہیں ہو سکتا اور اگر کروایا بھی جائے تو ناکام ہو جاتا ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟

اصل میں کالا موتیا کی کئی اقسام ہیں کُچھ واقعتاً تقریباً لاعلاج ہیں لیکن اہم ترین بات یہ ہے کہ علا ج بیماری کے کس مرحلے پر شروع کیا گیا! اگر اِبتدائی سٹیج پر علاج ہو جائے تو سو فیصد کامیاب ہوتا ہے اور اگر کالا موتیا کے آخری مرحلوں میں جا کر علاج کیا جائے تو عین ممکن ہے کہ علاج کا بالکل کو ئی فائدہ ہی نہ ہو۔ انتہائی اہم چیز یہ ہے کہ کالا مو تیاکا علاج جِس دن شروع کیا جائے گا اُس دن تک جو نقصان ہو چُکا ہو گا وُہ واپس نہیں آئے گا البتّہ جِتنا نُور با قی ہو گا اُس کے بچ جانے کا کافی زیادہ امکان ہو گا۔ ہمارے ہاں چو نکہ لوگ بہت لیٹ علاج کرونے کے لئے آتے ہیں بلکہ اکثر لوگ تو جب آتے ہیں تو بیماری آخری سٹیج پر پہنچ چکی ہوتی ہے اِس لئے یہ بات کافی مشہور ہو گئی ہے کہ علاج کروایا بھی جائے تو ناکام ہو جاتا ہے؛ آج کے دور میں بھی لوگ موتیا کے پکنے کا اِ نتظار کرتے رہتے ہیں۔

Narrow angle glaucoma کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

جب Acute congestive glaucoma کا اٹیک ہو جاتا ہے تو پھر کالا موتیا کا علاج تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ بہت ہی کم خوش قسمت ایسے ہوتے ہیں جن کی نظر اِس سٹیج پر بچائی جا سکتی ہے۔ اِس سٹیج پر صحیح علاج نہ ہو سکے تو پھِر آنکھ مستقل طور پر نابینا ہو جاتی ہے۔ اِس اٹیک کا علاج ایمرجنسی طور پر ہونا چاہئے۔ اِس مرحلے پر ایک ایک منٹ قیمتی ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگ جو کالا موتیا کی وجہ سے نابینا ہوئے ہوتے ہیں وہ دراصل اِسی اٹیک کی وجہ سے ہوئے ہوتے ہیں۔

اگر ڈاکٹر اور مریض دونوں مرض کی اِ بتدا ئی سٹیج پر ذمہ داری کا ثبوت دیں تو  کالا مو تیا بڑی آسانی سے پکڑا جاتا ہے اور مریض نابینا ہو جانے کے حادثے سے بچ جا سکتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے ہما رے ہاں بہت سے لو گوں کی آ نکھیں اِسی قسم کے مو تیا سے ضا ئع ہو جا تی ہیں۔ مریض ٹونوں ٹوٹکوں میں وقت ضائع نہ کریں اور ڈاکٹر مریض بات کو غور سے سنیں اور آنکھ کا دباؤ کا چیک کرنے میں کوتاہی نہ برتیں۔

علاج کے طریقے

اس مرض کے علاج کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ مریض کس سٹیج پر ڈاکٹر کے پاس آتا ہے۔

اگرابھی مرض کی ابتدائی سٹیج ہو تواِس مرض کے علاج میں ترجیحِ اوّل علاج بذریعہ لیزر ہوتا ہے۔ زیا دہ تر مریضوں کا علا ج لیزر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے لیزر مشین کی مدد سے آ ئرس کے اندر پتلی کی طرح کا ایک سوراخ بنا دیا جاتا ہے جس سے مواد کی خون کی طرف واپسی کا راستہ بند ہونے اور پریشر بڑھنے کا امکان ختم ہو جاتا ہے دوسرے لفظوں میں کالا موتیا تقریبا مستقلاً طور پر ختم ہو جاتا ہے۔

لیکن اگر مرض کی شدت بڑھ چکی ہو تو لیزر سے فا ئدہ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اس صورت میں اپریشن کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ نظر بالکل نارمل تو نہ ہو سکے تاہم  بروقت اپریشن سے نظر کو ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

اگر اپریشن کے حوالے سے کوئی عملی مسائل ہوں یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے اگر اپریشن کو ملتوی کرنا ضروری ہو تو پھر دوا ئیاں استعمال کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جاتا ہے۔

Open angle glaucoma کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

اس مرض کے علاج کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ مریض کس سٹیج پر ڈاکٹر کے پاس آتا ہے۔

  1. اگرابھی مرض کی ابتدائی سٹیج ہو تواِس مرض کے علاج میں ترجیحِ اوّل علاج بذریعہ لیزر ہوتا ہے۔ زیا دہ تر مریضوں کا علا ج لیزر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے لیزر مشین کی مدد سے Trabecular meshwork میں بند ہو جانے والے سوراخوں کوکھل دیا جاتا ہے جس سے مواد کی خون کی طرف واپسی کا راستہ بند ہونے اور پریشر بڑھنے کا امکان ختم ہو جاتا ہے دوسرے لفظوں میں اکثرلوگوں کا  کالا موتیا تقریبا مستقلاً طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم کالا موتیا کی اس قسم میں بہت سارے لوگوں میں یہ نقص دوبارہ پیدا ہو جانے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ مریض کا معائنہ وقفوں وقفوں سے ہوتا رہے۔
  2. بہت سارے مریضوں کو لیزر لگوانے کے باوجود دوائیاں بھی استعال کرنی پڑتی ہیں۔ تاہم دوائیوں کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور کم پوٹینسی کی دوائیاں بھی کافی مفید ہو جاتی ہیں۔
  3. اگر مرض کی شدت بڑھ چکی ہو تو لیزر سے فا ئدہ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اس صورت میں پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ دوائیوں کے ذریعے آنکھ کے پریشر کو کنٹرول کر کے ایسی سطح پر رکھا جائے جس پر Optic nerve کا نقصان رک جائے۔
  4. اگر دوائیاں استعال کرنے کے باوجود نقصان ہو رہا ہو توپھر اپریشن کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ نظر بالکل نارمل تو نہ ہو سکے تاہم  بروقت اپریشن سے نظر کو ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
  5. اگر اپریشن کے حوالے سے کوئی عملی مسائل ہوں یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے اگر اپریشن کو ملتوی کرنا ضروری ہو تو پھر دوا ئیاں استعمال کرنے کے علاوہ کوئی اور  آپشن نہیں ہوتا۔

آنکھوں کے بارے میں اپنے سوال کو لکھیں اور ہمیں بھیجھیں انشاء اللہ آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: