سفید موتیا کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟

سفید موتیا کا اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟

کیا یہ حقیقت ہے کہ بغیر ٹیکہ لگائے اپریشن کیا جاسکتا ہے؟

یہ جدید ٹیکنالوجی کا معجزہ ہے۔ ہم کئی دفعہ جب ڈاکٹرز آ پس میں بیٹھتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں کہ ہم کِتنی قسم کے ٹیکے لگایا کرتے تھے اور اُن کی وجہ سے کِس کِس قسم کی پیچیدگیاں پیدا ہو جایا کرتی تھیں۔ اصل میں اب چیرپھاڑ چونکہ نہ ہونے کے برابر ہے اِس لئے یہ ممکن ہو گیا ہے کہ صرف قطرے ڈال کر اپر یشن کر دیا جا ئے یا ہلکا پھلکا ایک آدھ ایسا ٹیکہ لگا دیا جائے کہ جس کا مریض پتہ تک نہ چلے۔ بعض لوگ تو ا َب اِس طرح کے طریقے بھی متعارف کر وا رہے ہیں کہ جِن میں قطروں کی بھی ضرورت نہیں ہوا کرے گی ۔

اپریشن کیسے کیا جاتا ہے؟ کیا اپریشن کے دوران آپ آنکھ کو باہر نکال لیتے ہیں؟

یہ وہ سوال ہے جو اکثر مریض پوچھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اپریشن سے بہت ڈر لگ رہا ہے۔

ٹانکو ں والے اپریشن اور بغیر ٹانکوں کے اپریشن میں کیا فرق ہوتا ہے؟

خرا ب عدسے کو نکالنے کے لئے پہلے ایک لمبا چِیرا دے کر راستہ بنایا جاتا تھا جِس میں سے اُسے نکالا جاتا تھا پھر اُسی راستے ایک سخت قسم کا مصنوعی عدسہ ڈال دیا جاتا تھا۔ اِس سارے عمل کے بعد اُس چِیرے کو باریک ٹانکے لگا کر بند کر دیا جاتا تھا۔ اَب ایک چھوٹا سا راستہ بنا کر شعاعوں کے ذریعے سے خراب عدسے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر نکال لیا جاتا ہے اور اسی چھوٹے راستے کے ذریعے ایک نرم عدسہ ایک خاص قسم کے انجیکٹر کے ذریعے آ نکھ کے اندر داخِل کرکے ِفٹ کر دیا جاتا ہے چونکہ اِس سارے کام کے لئے راستہ بہت چھوٹا بنایا جاتا ہے اس لئے اس کو بند کرنے کے لئے ٹانکوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیچے دی گئی تصویر میں آپ اِن دونوں کے فرق کا کُچھ اندازہ کر سکتے ہیں:

اپریشن کے دوران مشینیں کس طرح استعما ل کی جا تی ہیں؟

اپریشن کرنے کے دوران بنائی گئی چند تصاویر نیچے دکھائی گئی ہیں تا کہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ اپریشن کے دوران حقیقی پوزیشن کیا ہوتی ہے؟

اپریشن کے دوران مریض کی پوزیشن

   Ziess کمپنی کی اپریشن مائیکروسکوپ کے جدید ترین ماڈل Lumera اور Alcon کمپنی کی جدید ترین فیکو مشین Infinity پر اپریشن کرتے ہوئے

 Zeiss کمپنی کی اپریشن مائیکروسکوپ کے جدید ترین ماڈل Lumera اور Oertli کمپنی کی جدید ترین فیکو مشین پر اپریشن کرتے ہوئے