Headache and eyes سردرد اور آنکھوں کا تعلق

13428.MemberLogo

کیا سردرد کا آنکھوں سے تعلق ہوتا ہے؟

سر درد کا آنکھوں سے بہت گہرا تعلّق ہے؛ تاہم اِس تعلق کی نوعیت مختلف حالات میں مختلف ہوتی ہے۔  

  1. بہت سی آنکھوں کی تکالیف سردرد کا باعث بنتی ہیں۔

  2. بہت سے مریض آئی سپیشلسٹوں کے پاس چکر لگا رہے ہوتے ہیں حالانکہ اُن کی سردرد اور آنکھوں کی درد کا علاج آئی سپیشلسٹ کر ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ Referred Pain ہوتی ہے اور اُس کا سبب ڈھونڈنا اور علاج کرنا دوسرے سپیلشٹوں کا کام ہوتا ہے۔ اِسی چکر میں کئی مریضوں کی بیماری لیٹ ہو کر بگڑ جاتی ہے کیونکہ وہ متعلقہ سپیشلسٹ کے پاس لیٹ پہچتے ہیں۔   

سر درد کی کونسی وجوہات زیادہ عام ہیں؟

مندرجہ ذیل وجوہات عموماً سردرد کا باعث بنتی ہیں:

  1. نظر کا کمزور ہونا۔ جب عینک کی ضرورت ہو لیکن اِستعمال نہ کی جائے تو آنکھوں کو فوکس کرنے کے لئے زور لگانا پڑتا ہے جس سے درد ہوتی ہے۔

  2. آنکھوں کے پٹھوں کی حرکات میں عدمِ توازن جو بعض اوقات اِتنا زیادہ ہوتا ہے کہ آنکھ ٹیڑھی نظر آتی ہے؛ لیکن باکثر اوقات یہ ٹیڑھ پن نمایاں نہیں ہوتا صرف ڈاکٹر ہی نوٹ کر سکتا ہے یا ٹسٹوں میں ہی آ سکتا ہے۔ 

  3. آنکھوں کے دبا ٶ کا زیادہ ہونا۔

  4. ذہنی ٹینشن اور اعصابی تنا ٶ 

  5. مگرینز یا دردِ شقیقہ

  6. کلسٹر

  7. Facial muscles and jaw abnormalities 

دردِ شقیقہ یا Migraine کے حوالے سے بڑی اہم بات یہ ہے کہ

  1.  بچوں میں ضروری نہیں کہ آدھے سر میں درد ہو بلکہ بہت سارے بچے پورے سر میں درد بتاتے ہیں۔

  2. Trigeminal Nerve Irritation سے Trigeminal reflex arc متحرک ہو جاتی ہے Autonomous Dysfunctionn کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

    1. جس کے باعث بہت سارے مریضوں کی شکایت یہ ہوتی ہے کہ آنکھیں روشنی برداشت نہیں کرتیں۔

    2. دورے کے دوران پتلی پھیل جاتی ہے۔

    3. کئی مریضوں کے پپوٹوں پر ورم آ جاتا ہے، آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں، آنکھوں اور ناک سے پانی آنا شروع ہو جاتا ہے۔

  3. اِس تکلیف کے ساتھ اگر درجِ بالا اسباب میں سے کوئی اور سبب بھی آ کر مل جائے تو اِن کے بیک وقت ہو نے سے تکلیف کی شدّت بھی بڑھ جاتی ہے اور اور دورہ بھی بہت جلد شروع ہو جاتا ہے۔ 

یہ Referred Pain کیا ہوتی ہے؟ اِس کی کُچھ تفصیل بتائیں۔

بہت سے مریضوں کی سر اور آنکھوں کی درد ذہنی ٹینشن اور اعصابی تنا ٶ کے باعث ہوتی ہے۔ دانتوں اور چہرے کے پٹھوں کی تکالیف بھی سر اور آنکھوں کی درد کا اہم سبب ہے۔ اِن مریضوں کا بہتر علاج کوئی ڈینٹسٹ ہی کر سکتا ہے۔ بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماریاں بھی سر اور آنکھوں کی درد میں کافی بدنام ہیں اور ظاہر اِن کے علاج کے ماہرین میڈیکل سپیشلسٹ ہوتے ہیں۔ کئی قسم کے کینسر اور رسولیاں بھی سر اور آنکھوں کی درد کا باعث بنتی ہیں۔

اِسی طرح Sinusitis کے مریضوں کو جو سر اور آنکھوں میں درد ہوتا ہے اُس کا آرام آنکھوں کا علاج کرنے سے نہیں آ سکتا اور شاید کوئی آئی سپیشلسٹ اُس کا صحیح طرح علاج بھی نہیں کر سکتا۔

جب اِتنی متنوّع وجوہات ہوتی ہیں اور اُن کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بھی بالکل مختلف نوعیّت کے ہوتے ہیں تو ایک عام آدمی کیسے جان سکتا ہے کہ اُسے کس ڈاکٹر کے پاس جانا چا ہئے؟

یہ سوال بہت ہی اہم ہے کیونکہ بہت سارے مریض بے چارے اِس بات کو نہ جاننے کی وجہ سے مختلف ڈاکٹروں کے درمیان گیند کی طرح لُڑھکتے رہتے ہیں۔ اُن کا پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے اور بیماری بھی بگڑ جاتی ہے۔ کئی ایسے مریض جن کے بارے میں سوچ کر بھی دُکھ ہوتا ہے کہ کاش اِن کی وقت پر تشخیص ہو جاتی تو اِن کا اِتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا۔ اصل معیاری طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے فیملی فزیشن کو مریض دیکھنا چاہئے کیونکہ وہ مریض کو مکمل چیک بھی کرے گا اور علاج کرنے کی بھی صلاحیّت رکھتا ہے۔ وہ بہتر فیصلہ کر سکتا ہے کہ مریض کو کس سپیشلسٹ سے مشورہ کی ضرورت ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ سپیشلسٹ کے تجویز کردہ علاج کے بہت سے اجزاء پر عمل بھی اُسی کی نگرانی میں صحیح طریقے سے ہو سکتا ہے۔ ہمارے ہاں اس پر عمل نہیں ہوتا۔ جن ممالک میں علاج کا جدید نظام رائج ہے وہاں ایسے ہی ہوتا ہے۔ ہمارے اِس کی عملی شکل یہ ہے کہ ہم خود کسی فیملی فزیشن کا انتخاب کر لیں؛ علاج کا مرکز اس کو بنایا کریں اور کوشش کیا کریں کہ Specialty کا انتخاب اُس کے مشورے سے کریں۔       

اگرآپ سردرد اور آنکھوں کے تعلق اور اِس کے علاج کے متعلق مزید کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہوں تو اُس کو کمنٹ کے خانے میں لکھ کر پوسٹ کر دیں انشاءاللہ انہی صفحات میں جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح اپنی رائے، تبصرہ یا تجویز کو بھی کمنٹ میں لکھ کر پوسٹ کردیں میں بہت ممنون اور مشکور ہوں گا۔

71 thoughts on “Headache and eyes سردرد اور آنکھوں کا تعلق”

  1. السلام علیکم ڈاکٹر صاحب میری آنکھوں میں شدید درد ہے درد کی دوائی سے بھی ٹھیک نہیں ہوتا یہ درد اور درد صرف آنکھوں اور ماتھے پر ہوتا ہے اس کا کیا وجہ ہوسکتا ہے ڈاکٹر صاحب میں بہت پریشان ہوں

  2. اسلام عیلکم سر مجھ مہینے میں دو سے تین بار پہلے کچھ دیر آنکھوں میں صاف دیکھی نہیں دیتا اور پھر سر درد شروع ہو جاتا ہے اس کا کیا علاج ہے

  3. اسلام علیکم سر
    مجھے زکام ہوا تھا جس دن زکام ہوا اس سے اگلے دن میں نے گولی کھا لی جب میں رات کو سو کر اٹھا تو میرا دماغ میں زکام رک گیا 4 مہنے تک سنسان رہا پھر ساری سردی ناک سے زکام بہتا رہا اور اب اسکی وجہ سے سر میں درد اور دماغ وزنی رہتا ہے اور صبح کے وقت تھوڑا سا زکام آتا ہے ایک سال ہو گیا مجھے اس سے نجات حاصل کیوں نہیں ہوتی. کیا آپ اس کا حل بتا سکتے ہیں

      1. مطلب سر میں درد اور آنکھوں میں درد زکام کی وجہ سے ہو رہا ہے ENT کو چیک دکھاؤں

          1. OK thanks sir, will meet again,
            Never says goodbye always keep in touch

  4. السلام علیکم!
    میری عمر 16 سا ل ہے اور مجھے تقریبا 6-7 سال سے مائیگرین ہے بہت علاج کروایا مگر آرام نہیں آیا. یہ درد میری پڑھائی میں بھی رکاوٹ بن رہا ہے. میں سر درد کی صورت میںproxen aur zolmitriptan استعمال کرتا ہوں جس سے 5-6 گھنٹوں تگ آرام آ جاتا ہے. آدھے سر کے ساتھ اسی طرف کی آنکھ بھی بہت دکھتی ہے. میری دور کی نظر بھی کمزور ہے اور میں چشمہ استعمال کرتا ہوں اور نظر چیک بھی کراتا رہتا ہوں. میں کیا کرو ں کہ مجھے جلد آرام آ جائے یا مستقل آرام جائے. یہ درد میری امی کو بھی ہے.

    1. وعلیکم السلام بیٹا جیسا کہ آپ خود ہی بتا رہے ہیں آنکھ تو براہ راست بیمار نہیں ہے۔ آنکھ تو referred pain کی وجہ سے درد کرتی ہے۔ اس لئے اس تکلیف کا علاج کوئی آئی سپیشلسٹ نہیں کر سکتا۔ آپ میڈیکل سپیشلسٹ اور نیوروفزیشن سے مشورہ کریں۔

    1. السلام علیکم جناب گوہر صاحب آپ میرے سردرد کے بارے میں آرٹیکل کا غور سے مطالعہ کریں اور اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کے درد کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔ جب وجہ معلوم ہو جائے گی تو پھر علاج کا کوئی راستہ بھی نکل آئے گا۔

  5. اسلام عالیکم سر میری دور کی نظر کمزور ہے ایک آنکھ 5۔75- اور دوسری 5۔25- ھے۔ ایسا کیوں ہے؟کوئی دوائی بتادیں جس سے نظر کی کمزوری دور ہو جائے۔

  6. ڈاکٹر صاحب میرے سر کے بائیں جانب بہت درد ہوتا ہے اور بائیں جانب 75۔0 نمبر کی عینک لگی ہوئی ہے۔ عینک اتارتا ہوں تو سر میں درد شروع ہوجاتا ہے اور صرف بائیں آنکھ میں دھندلاپن ہے کوئی رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہو سکتا ہے؟ میری عمر 22 سال ہے۔

    1. محترم شعیب صاحب مجھے امید ہے کہ آپ نے سردرد کے متعلق میرا آرٹیکل پڑھ لیا ہوگا۔ آپ پہلے تو خود جائزہ لیں کہ آپ کی سردرد کا کیا سبب ہو سکتا ہے۔ پھر سمجھ نہ آئے تو اپنے قریبی کسی فیملی فزیشن کو معائنہ کروائیں۔ زیادہ امکان یہی لگتا ہے کہ آپ کی سردرد کا عینک سے تعلق نہیں ہے۔ بہرحال پھر بھی آپ عینک کا نمبر دوبارہ چیک کروالیں ہو سکتا ہے کہ نمبر صحیح نہ ہو۔

  7. مجھے دھندلا دکھائی دیتا ھے کبھی کبھی اور آنکھیں بہت بھاری رہتی ہیں اور اور دیکھا اور لکھا ھوا پھیلا نظر آتا ہے اس کی کیا وجہ ھے
    ؟؟؟

  8. اسلام و علیکم سر میری دور کی نظر کمزور ہے دائیں آنکھ کا 2.75 بائیں آنکھ کا 2.50 ہیں پچھلے دو ہفتوی سے میرے دائیں آنکھ میں درد ہے..جبکہ یہ نمبر مجھے دو سال سے لگا ہواہے

  9. ایسا بھی ہوتا ہے کہ دور کی نظر میں دائیں طرف 1.25 کا نمبرہو اور بائیں طرف 2.25
    میرے سر میں درد رہتا ہے ۔ لیکن جب عینک اُتار لیتا ہوں تو ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

  10. وعلیکم ڈاکٹر صاحب
    سر میرا مسئلہ تقریبا ایک سال پرانہ ہے کافی علاج کروایا پر ابھی تک آرام نہیں آیا ابھی بھی ہومیو پیتھک علاج کروا ررہا ہوں پر کوئی فرق نیہں پڑا
    مسئلہ یہ ہے کہ ۲۰۱۵ نومبر میرے کان بند ہونے کی شکایت ہوئی میرا کام کمپیوٹر کا ہے کام کرتے ہوئے اچانک چکر آنے شروع ہوئے اور اتنے ذیادہ آئے کہ اولٹیاں آنے لگیں ھسپتال لے کر گئے سب صحیح تھا بس انہوں نے کہا کہ کسی ناک کان ک ڈاکٹر کو دکھائیں اس وقت سے کئی ڈاکٹرز کو دکھا چکا ہوں ہر کوئی الگ وجہ بتاتا ہے کوئی کہتا ہے کہ ناک بند ہونے سے نزلہ سر میں جم گایا ہے کوئی کہتا ہے کہ گردن ک مہروں کا مسئلہ ہے آپ اپنی کرسی چینگ کریں خیر مجھے سمجھ نہیں آرھا ک کیا کروں یہ بات صحیح ہے ک میری سیدھی ناک بند رہتی ہے اور جب سے وہ چکر آئے ہیں میرا نزلہ بہنا بند ہو گیا ہے سب گلے میں گرتا ہے جب کمپیوٹر پر کام کرتا ہوں تو سر بھاری ھو جاتا ہے انکھیں بھی ٹیسٹ کروالی آئی سا ئڈ بھی ٹھیک ہے کان کے پردے پر بھاری پن رہتاہے بلکے پورا سر ھی بھاری رہتا ہے رائٹ سائڈ ذیادہ متاثر ہے برائے مہربانی کوئی علاج بتادیں بڑی نوازش ہوگی

    1. کے متعلق میرے آرٹیکل کا مطالعہ کرکے خود فیصلہ کریں کہ آپ کی سردرد کا کیا سبب ہو سکتا ہے اور پھر اُس وجہ کا علاج کروائیں۔ آپ کی بتائی ہوئی علامات سے تو یہی معلوم ہو رہا ہے کہ اِس کا آنکھوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  11. سر کے پچھلے حصے میں درد اور بھاری پن سا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انکھوں میں درد اور جلن ہوتی ہےاور ہاتھ پاوں ٹھندے اور بے دم ہو جاتے ہےاور ہونٹ خشک ہوجاتے ہے ۔برائے مہربانی کوئی علاج بتائیں۔

    1. میں درد اور جلن علیحدہ مسئلہ ہے اور باقی علامات علیحدہ۔ آنکھوں کے معاملے کیلئے تو آنکھوں کا معائنہ کروائیں باقی معاملات کیلئے کسی میڈیکل سپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔

  12. ڈاکٹر صاحب سر ہر دو تین ھفتے بعد مجھے right side آنکھ کے ساتھ شدید درد ھوتا ھے کافی علاج بھی کیا ھے لیکن ٹھیک نہیں ھو رھا ھے ۔اس کا کیا علاج ھو سکتا ھے؟

  13. و علیکم
    ڈاکٹر صاحب مجھے آپ سے یه ڈسکس کرنا ھے که آج سے پانچ ماه پھلے میرا نزله بند ھوا …اسکے بعد جوشاندے اور اینٹی بائیو ٹک میڈیسن لیں …لیکن آرام نا آسکا …پھر ھومیو پیتھک سے ایک ھفته کی دوا .اس سے یه ھوا که میرا نزله کھل گیا اس دوران ھوتا یه تھا یه جو ناک سے دو نالیاں اوپر آنکھ کی طرف جاتی ھیں ان میں درد ھوتا تھا جس وجه سے پورا سر درد کرتا تھا اور آنکھوں میں بھی درد رھتا تھا اور مجھے بھت تنگی تھی..پھر نزله کھل توگیا لیکن لگاتار ناک سے کافی مقدار میں مواد نکلتا اور بلغم بھی ….جس سے کافی سمیل آتی .پھر میں نے ای این ٹی سرجن کو چیک کرایاتو اس نے بتایا که آپکو سائنو سائٹ ھوا ھے …خیر اس نے دوا دی پندره دن کی جسمیں سیرپ گولیاں اور ایک سپرے تھا …اس سے زیاده فرق نھیں پڑا .مواد نکلنا زرا کم ھوا ھے بس ناک سے…..لیکن درد ویسے ھی ھوتا ھے ان نالیوں میں اور سمیل بھی آتی ھے ناک والے مواد سے جس وجه سے آنکھ کے اوپری حصه اور سر میں درد شروع ھوجاتا ھے. ..روزانه مجھے پونسٹان فورٹ کھانا پڑتی ھے..براه کرم کوئی تجویز دیں …یا ڈاکٹر کا بتادیں که کس قسم کے سپیشلسٹ کو چیک کرایا جاۓ……شکریه……والسلام

    1. السلام شہزاد حسین صاحب آپ نے جو تفصیل بتائی ہے اُس سے تو صاف نظر آ رہا ہے کہ آپ کا مسئلہ آنکھوں کا نہیں ہے بلکہ sinusitis کا مسئلہ ہے۔ اِس کا علاج تو ENT Specialist ہی بتا سکتا ہے۔ کسی آئی سپیشلسٹ کے بس میں نہیں ہے۔

      1. شکریه سر. ریپلاۓ کے لیے……..جی وه تو ڈاکٹرز نے بھی بتایا ھے که آنکھ کا مسئلہ نھیں ھے……ابھی بھی ناک کا بائیں واله حصه بند ھے …جس سے کافی دشواری ھے. ملتان میں آپ نھیں چیک اپ کرتے کیا؟ یا کوئی آئیڈیا ھو که ملتان یا جھنگ میں کوئی اچھے ای این ٹی سپیشلسٹ ھوں تو راھنمائی فرمادیں…اور رہنمائی کر دیں کہ sinusites میں کس قسم کا پرھیز کیا جائے؟

  14. اسلام علیکم میں اپنے ایک دوست کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ میرا یہ دوست کافی دنوں سے بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا ہے اس کے سرمیں بہت زیادہ درد ہے او چہرہ پھول گیا ہے۔ اسے بہت ڈاکٹروں کے پاس لے گئے ہیں اور اس وقت وہ ہسپتال میں داخل ہے باتیں بھی نہیں کر سکتا ہے آپ اگر کوئی مشورہ دے سکتے ہیں تو پلیز میں آپ کا بہت شکریہ ادا کروں گا۔

    1. وعلیکم السلام جب آپ نے ایک اچھا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے دوست کو ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے تو پھر اب پریشان نہ ہوں۔ ڈاکٹر یقینا تشخیص بھی کر لیں گے اور علاج کیلئے بھی حتی الامکان کوشش کریں گے۔

  15. اسلام علیکم۔ڈاکٹر صاحب تقریبا دو ہفتوں ںسے میرے سرمیں ہر وقت ہلکا سا درد رہتا ہے۔اور کبھی خود ہی ختم ہوجاتا ہے اور ساتھ میں بائیں انکھ پھڑکتی ہے۔اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہی۔احمد

    1. بیٹے وعلیکم السلام سردرد اور آنکھوں کے باہمی تعلق کے بارے میں جتنی عمومی معلومات دی جا سکتی تھیں وہ میرے آرٹیکل میں موجود ہیں یقیناً آپ نے اُن کا مطالعہ کر لیا ہو گا. اگر آپ کو اِس مطالعہ کے بعد اگر لگتا ہے کہ اِس کی وجہ آنکھوں میں ہے تو پھر کسی آئی سپیشلسٹ کو چیک کروا لیں اور اگر آپ کی سمجھ میں آتا ہے کہ کسی اور شعبے سے متعلق ہے تو پھر متعلقہ شعبے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں. اِس طرح میسیجز کے ذریعے تو علاج ممکن نہیں ہے.

  16. السلام علیکم سر میرے سر کا درد عجیب قسم کا ہے کافی ڈاکٹروں کے پاس گیا ہوں لیکن اب تک کوئی آرام نہیں آیا۔ آئی سپیشلسٹ کے پاس بھی گیا ہوں اُس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سر درد شروع ہونے سے پہلے ایک عجیب قسم کی چمک نظر آنے لگتی ہے۔ اُس وقت دکھائی بھی کم دیتا ہے۔ کچھ وقت کے بعد شدید قسم کا سر درد شروع ہو جاتا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ سر پھٹ رہا ہے۔ جب تک نیند نہ آ جائے یا قے آ جائے یہ درد ٹھیک نہیں ہوتا۔ برائے مہربانی اس کا کوئی علاج بتائیں یا کوئی ایسا سپیشلسٹ بتائیں جو اس کا علاج کر سکے۔ میں بہت مشکور ہوں گا۔

    1. ماجد صاحب وعلیکم السلام آپکی داستانِ غم سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ کو migraine کی بیماری لاحق ہے. اِس سلسلے میں کوئی neurophyscian آپ کی بہتر طریقے سے مدد کر سکتا ہے.

  17. میرے سر کے پیچھے اور گردن میں کانوں کےاوپر سخت درد هوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر140ہے اورعمر 33سال ہے میرا کیا مسئلہ ہے

  18. السلام علیکم سر جی کچھ دنوں سے میرا سر کبھی بھاری بھاری محسوس ہونے لگتا ہے اور کبھی ہلکا لگنے لگتا ہے. میں نے نظر چیک کروائی ہے. میری کم ہے جس کی میں نے عینک لگانی شروع کر دی ہے. لیکن اس کے استعمال کرنے کے باوجود سر کی تکلیف میں کوئی فرق نہیں پڑا. اس سلسلے میں آپ مجھے کیا مشورہ دیں گے؟؟

  19. السلام علیکم میرے سر میں بہت زیادہ درد رہتا ہے میں اس سے بہت پریشان ہوں براے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں مجھے کس ڈاکٹر سے ملنا چاہیے

    1. سردرد کا علاج ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ آپ میرے سردرد پر لکھے گئے آرٹیکل کو بغور پڑھیں اور پھر خود سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کو کس سپیشلسٹ کو ملنے کی ضرورت ہے۔

  20. السلام علیکم ڈاکٹر صاحب مجھے بعض دفعہ اس طرح سر درد ہوتا ہے کہ جب سر جھکاتا ہوں تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ سر کا سارا بوجھ پیشانی اور ناک میں آ گیا ہے شدید درد محسوس ہوتا ہے اور خاص کر رکوع یا سجدہ کرتے وقت لیکن متواتر نہیں ہے سر کا میں نے ایکسرا بھی کروایا تھا وہ بلکل ٹھیک ہے آپ کوئی وجہ اس کی اور مشورہ اور علاج تجویز فرمائیں.

  21. میری بائیں آنکھ میں بعض اوقات بہت درد ہوتا ہے اور سر میں بھی بائیں طرف درد ہوتا ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

  22. ..میری آنکھیں پچھلے کئ دنوں سے پھر کتی ھیں اسکی کیا وجوھات میں اور اس کا علاج بتائیے مہربانی

      1. ڈاکٹر صاحب میں نے وہ مضمون پڑھا ھے مگر میرے مسئلے کا حل اس میں نہیں ھے…میرا نہ تو سر درد کرتاھے اور نہ ہی انکھوں میں درد ھے…. صرف انکھیں پھرکتی ھیں.

        1. محترم قاسم صاحب آنکھوں کے پھڑکنے کو ہم muscle twitching کہتے ہیں یہ زیادہ تر اعصابی تناؤ کی نشانی ہوتی ہے۔ باقی وجوہات کیلئے ضروری ہے کہ کسی آئی سپیشلسٹ کو معائنہ کروائیں۔

  23. اسلام اعلیکم ڈاکٹر صاحب میرا مسلۂ یہ ھے کہ میں نے ایک مہینہ پہلے غلطی سے سر اور پاؤں پہ مہندی لگا کر سو گیا اس دن سے میری آنکھوں پہ بوجھ ھے اور سر میں درد ہے مہربانی فرماکر کوئی علاج بتائیں

  24. السلام علیکم ڈاکٹر صاحب مجھے پانچ سال سے آدھے سر کا درد رہتا ہے۔ کافی ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا پہلے یہ درد کبھی کبھی ہوتا تھا لیکن اب یہ مسلسل رہتا ہے ۔ میری بائیں آنکھ بھی اس کی وجہ سے کچھاؤ میں رہتی ہے۔ نیورو اور آئی دونوں کے ڈاکٹروں کو دکھایا ہے مگر کوئی مستقل علاج نہیں ہوا۔ درد اب گردن کے پٹھوں میں بھی ہوتا ہے اور کھچاؤ بائیں طرف ہوتا ہے ۔ مہربانی فرماکر کوئی راہنمائی عطا فرمائیں یہ درد مستقل طور پر بائیں طرف ہی ہوتا ہے۔ اب اس کی شدت ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے۔ پلیز راہنمائی فرمادیں۔ شکریہ

  25. میرے سر کے پچھلے حصے میں بہت درد ہوتا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟

  26. السلام علیکم ورحمة الله وبركاته۔ کیا حال ہے ڈاکٹر صاحب؟  میں شدید سردرد کی بیماری میں مبتلا ہوں۔  میرے آنکھوں میں آنسو آتے رہتے ہیں اور میری آنکھوں میں جلن بھی ہوتی رہتی ہے  اگر آپ اس کا علاج بتا دیں گے تو آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔

    1. وعلیکم السلام آپ اپنی آنکھوں کا معائنہ کروائیں تاکہ سردرد کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا اِس کا تعلق آنکھوں سے ہے کہ نہیں؟ اسی طرح یہ دیکھا جا سکے کہ جلن اور پانی آنے کا سبب کیا ہے؟

  27. السلام علیکم جواب دینے کا شکریہ. ٹھیک ہے میں اپنی نظر چیک اپ کرواکے آپ کو اطلاع دوں گا. آپ کی رہنمائی پر بہت شکرگذار ہوں.

  28. محترم اشتیاق صاحب نے کافی تفصیل سے وہ علاج بتایا ہے جو کر رہے ہیں۔

    1. محترم اشتیاق صاحب میں آپ سے دوبارہ گذارش کر رہا ہوں کہ آپ آنکھوں کا معائنہ کروا لیں تاکہ سردرد میں جو حصہ آنکھیں ڈال رہی ہیں وہ تو ختم ہو جائے اِس سے سردرد میں کمی آنے کی امید ہے۔ باقی اسباب کا علاج ہمارے سکوپ میں نہیں ہے، اللہ تعالٰی آپ کو شفاء عطا فرمائے۔

  29. سر کبھی کبھی مجھ کو آنکھوں کے سامنے بلبلہ سا نظر آتا ہے. سر میں چکر محسوس ہوتے ہیں، دماغ گھوم رہا ہوتا ہے. میں کافی لمبے عرصے سے ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہا ہوں. اور اس کیلئے دوائی بھی کھا رہا ہوں. لیکن اب سر بہت ہی شدید درد ہوتا ہے. اور کئی دفعہ ایسے لگتا ہے جیسے اعصاب شل ہو گئے ہیں. میری عمر 38 سال ہے اور میں غیرشادی شدہ ہوں. ایک بات اور بتانا چاہتا ہوں کہ میں کمپیوٹر بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں. چوبیس گھنٹے میں 12 یا 13 گھنٹے اور رات میں قریباً 5 گھنٹے مَیں کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں. مہربانی کرکے میری اس سلسلے میں مدد کریں.

    1. محترم اشتیاق صاحب سردرد واقعی ایک اذیت ناک کیفیت ہے اللہ تعالیٰ جلد از جلد آپ کو اس سے نجات عطاء کرے. آمین. مجھے توقع ہے سردرد سے متعلق میرا آرٹیکل پڑھ کر یہ تو آپ کو معلوم ہوگیا هوگا کہ سردر کی بہت زیاده مختلف نوعیت کی وجوہات ہوتی ہیں اور اِس کا علاج تب ہی ممکن ہوتا ہے جب اُس کی وجہ کا علاج کیا جائے. چنانچہ سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ سب سے پہلے اِس کی وجہ کی تشخیص کی جائے.
      کسی اچھے فیملی فزیشن سے آپ اِس سلسلے میں مشورہ کریں وہ آپ کا جسمانی اور نفسیاتی مکمل معائنہ کرے گا اور پھر جس شعبے کے سپیشلسٹ سے مناسب سمجھے گا اُس سے مزید رہنمائی لے لے گا. آپ کے علاج کا آغاز کسی سپیشلسٹ سے نہیں ہونا چاہئے اور پھر علاج کا محور بھی اگر فیملی فزیشن رہے تو بہتر ہوگا.
      جہاں تک بلبلہ نظر آنے اور کمپیوٹر کے بےتحاشا استعمال کے برے اثرات کا تعلق ہے اِس کیلئے آنکھوں کا ایک دفعہ مکمل معائنہ ضرور ہونا چاہئے خصوصاً نظر کا معائنہ. اِس کے ساتھ کمپیوٹر سے متعلق میرے آرٹیکل کا بھی آپ مطالعہ کریں اور جو احتیاطیں آپ کو اپنے متعلق محسوس ہوں اُنھیں اختیار کریں.

  30. اسلام  عیلکم۔  میری عمر 27 سال ہے میرے سر میں بچپن سے درد ہوتا ہے میں نے بہت علاج کروایا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔  جب درد شروع ہوتا ہے تو ساتھ شدید بےچینی بھی ہوتی ہے۔  بہت سی وجوہات سر درد شروع ہونے کا باعث ہوتی ہیں مثلاً: بھوک لگی ہو، میں تھوڑا کھانا کھانے میں لیٹ ہو جاؤں. کبھی آنکھوں تیز روشنی لگ جائے، کوئی بدبو والی چیز یا بہت تیز خوش بو والی چیز پاس موجود ہو تو درد شروع ہو جاتا ہے. اس درد کی وجہ سے میرے بال بہی سفید ہو گئے ہیں. جب درد ہوتا ہے تو گولی لیتا ہوں. جب درد ہوتا ہے تو میرے ہاتھ پاؤں بھی ٹھنڈے ہو جاتے ہیں. آنکیں اور پٹھے بھی درد کرتے ہیں۔  مہربانی فرما کر کے مجھے کوئی ایسا حل بتائیں کہ جس سے اِس مصیبت سے میری جان چھوٹ جائے۔  میں آپ کا شکرگزار ہوں گا۔
    خرم اعجاز اعوان

  31. میری عمر 38 سال ہے۔ میری دائیں آنکھ کا نمبر +1.50 ہے اور بائیں آنکھ کا نمبر +0.25 ہے۔ میں عینک استعمال کرتا ہوں مگر میری دونوں آنکھوں میں بہت درد ہوتا ہے۔ بائیں آنکھ میں اکثر تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔ میں کمپیٹر بھی استعمال کرتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے قریب کیلئے بھی علیحدہ عینک لکھ کر دی ہوئی ہے، میں وہ بھی استعمال کرتا ہوں۔ مجھے سر درد بہت ہوتا ہے۔ اکثر آدھے سر میں ہوتا ہے۔ اس کے لئے کوئی مشورہ دیں۔

    1. دیکھیں اسداللہ جان آپ عینک استعمال کر رہے ہیں اور آپ کا نمبر بھی بہت زیادہ نہیں ہے اس لئے ایسے لگتا ہے کہ آپ کی درد کی وجہ نظر کی کمزوری کے علاوہ کوئی اور ہے. وہ وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ اس کے بارے میں عمومی معلومات آپ کو میرے مضمون “سردرد اور آنکھوں کا تعلق” سے مل جائیں گی لیکن آپ کی تشخیص اور علاج کوئی فیملی فزیشن زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتا ہے آئی سپیشلسٹ نہیں.

  32. السلام علیکم مجھے سر کی ایک سائیڈ پہ بہت شدید درد ہوتا ہے۔ ساتھ ہی پسینہ آنے لگتا ہے اور باتھ روم بھی جانا پڑ جاتا ہے۔ کبھی کبھی اُلٹیاں بھی آنے لگتی ہیں۔ کافی عرصے سے میں اس مسئلے کا شکار ہوں۔ کیا آپ اس سلسلے میں میری کوئی رہنمائی کر سکتے ہیں؟

    1. محترم نعیم صاحب وعلیکم السلام ایسے لگتا ہے ٓپ کا مسئلہ آنکھوں سے تعلق نہیں رکھتا یہ مگرین جیسی علامات ہیں جس کا علاج کسی اچھے جنرل فزیشن ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ہو سکتا ہے اگر وہ چاہیں گے تو جس شعبے کے سپیشلسٹ کی ضرورت ہو گی اس سے مشورہ کر لیں گیں

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔