ہم اور ہمارے غیر مہذب رویے

ہم اور ہمارے غیر مہذب رویے ..😢😢😢
ابو علی

فیصل آباد نزد الا ئیڈ ہسپتال میں ایک دفعہ انڈوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا ،

کوئی تین چار منٹ بعد میں بھی رش لگا دیکھ کر اپنی بائیک سے اتر کر دیکھنے لگا ،

لوگ شاپر ،بالٹیاں بھر بھر کر انڈوں کو جمع کر رهے تھے اور لے جا رهے تھے ،

کئی عورتوں کو دوپٹوں میں بھی جلدی جلدی مال مفت جمع کرتے دیکھا ،

چونکہ نماز فجر کے کچھ دیر بعد کا واقعہ تھا تو کئی مرد اور نوجوان بغیر قمیض بھی مال غنیمت لوٹنے میں بزی تھے ،

میں یہ سب دیکھتے ہوۓ کچھ محظوظ بھی اور کچھ شرمندہ بھی ہو رھا تھا اپنی قوم کی اس اخلاقی پستی اور غیر مہذب رویہ کو دیکھتے ہوۓ ،

جلد بازی میں لوگ جواب نہی دے پا رهے تھے مال مفت کو سمیٹنے کی وجہ سے ،

جب میں نے ایک دو بار کچھ لوگوں سے ٹرک والے کا احوال جاننا چاہا تو ،

پھر میں خود ہی ٹرک ڈرائیور کو دیکھنے اوپر کو چڑھا ،جو کہ حادثے کی وجہ سے زمیں سے چھ سات فٹ اوپر کو اٹھا ہوا تھا ،

میں نے دیکھا کہ ڈرائیور سانس تو لے رھا ھے مگر بیہوش تھا ،

میں نے نیچے مردو زن کو بہت آوازیں دیں مگر کسی نے مال لوٹتے ہوۓ مجھے رسپانس نا دیا ،

میں نیچے اترا اور کچھ لوگوں کو راضی کیا ڈرائیور کی مدد کے لیے ،

اسی طرح لاہور چوبرجی میں ایک بار جہاز والے پارک کی دیوار کے ساتھ ایک پک اپ کا حادثہ ہوا ،

جس میں تربوز بھرے تھے ،

یقین کریں ڈارئیور کو مدد دینے سے پہلے دس پندرہ لوگ تربوزوں کو شفٹ کر چکے تھے ،

اسی طرح ایک دوست سرگودھا میں پک اپ پر قربانی کا جانور لینے جا رھا تھا کہ حادثہ ہوگیا ،

کسی نے میرےدوست کی مدد نہی کی مگر جیب صاف ضرور کیا ،

میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ایسا صرف غریب اور محروم لوگ ہی نہی کرتے ،بلکہ افسوس کے ساتھ ہر جگہ یہی حال ھے ،

صرف بہاولپور والے ایسے نہی بلکہ فیصل آباد لاہور سرگودھا بلکہ ہر جگہ یہی حال ھے بد قسمتی سے اس قوم کا ،

غم ہو یا خوشی ،اس قوم کا یہی انداز ہوتا ھے ،

شادی کی روٹی ہو یا خیرات کی دیگ ،

سیاسی جلسے کی افطار پارٹی ہو یا قدرتی آفات پر دی جانے والی امداد ،
ہم ہر جگہ تقریباً ایسے ہی ہیں ،

چاہے غریب علاقوں میں کچھ ہو یا امیر علاقوں میں ،

بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رھاھے کہ ہم ایک غیر مہذب اور بے شعور قوم سے ہیں ،

لیکن ہر جگہ اچھے اور باشعور اور مہذب لوگ بھی ہیں ہیں جن کی موجودگی سے انکار ممکن نہی ،

اللّه پاک مجھے ،آپکو ،ہم سب کو سمجھ شعور نصیب کرے اور اج کے حادثے کے شکار لوگوں کی مغفرت فرماے .

اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماے .آمین

نوٹ ..یہ تحریر ہماری غیر مہذب رویہ کی نشان دھی کے لیےہے ،کسی کی دل آزاری کے لیے نہی …ابو علی

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔