کمپیوٹر ویژن سنڈروم کی علامات کونسی ہوتی ہیں؟

کمپیوٹر وژن سنڈروم کی کونسی علامت ہوتی ہیں؟ 

اِس کی علامات بیماری کے مختلف مراحل پر مختلف ہوتی ہیں۔ اِسی طرح علامت کا اِس بات پر بھی انحصار ہے کہ کونسے کونسے عوامل کس مریض میں کارفرما ہیں۔ اگر ایک شخص نظر کمزور ہونے کے باوجود عینک کے بغیر کمپیوٹر استعمال کرتا ہے تو اُس کی علامات اِسی سے متعلق ہونگی۔ دوسرا شخص صحیح فرنیچر بھی اِستعمال نہیں کرتا تو اُس کی علامات اِن دونوں عوامل کے مجموعے سے بنیں گی۔ اور تیسرا شخص اِستعمال بھی 16 گھنٹے کرتا ہے اب اِس کی علامات کا طومار اور بلند ہو جائے گا۔ عام طور پر درجِ ذیل علامات موجود ہوتی ہیں:   

  • روشنی میری آنکھوں کو چبھنے لگتی ہے۔ تیز روشنی آنکھوں کو بُری لگنے لگتی ہے۔ اس سے تکلیف ہوتی ہے۔
  • ایسے لگتا ہے جیسے آنکھیں خشک خشک رہتی ہیں۔
  • بعض اوقات یوں لگتا ہے جیسے آنکھوں میں کوئی چیز ڈل گئی ہے۔
  • کئی مرتبہ یوں لگتا ہے جیسے سامنے موجود الفاظ ہلنے لگے ہیں اُن پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ الفاظ خود بخود ہی بڑے لگنے لگتے ہیں یا بڑے بڑے لگنے لگتے ہیں۔
  • آنکھیں سرخ رہنے لگتی ہیں خصوصاً جب کچھ دیر کمپیوٹر پر کام کریں تو سرخ ہونے لگتی ہیں۔
  • اسی طرح کمر درد، بازووٴں میں درد، گردن میں تکلیف کی شکایتیں عام ہیں۔

جب مریض کی ہسٹری لیں تو درجِ ذیل پہلو نمایاں طور پر موجود ہوتے ہیں:

  • کمپیوٹر کا روزانہ استعمال اوسطاً تین گھنٹے یا زیادہ کرنا۔
  • خاص طور پر کمپیوٹر کو مسلسل استعمال کرنا۔ 
  • کمپیوٹر وژن سنڈروم میں مریض کو مختلف ایسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ جن کا واضح تعلق کمپیوٹر کے استعمال جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔

Author: Dr Asif Mahmood Khokhar

Senior eye surgeon with special interest in Vitreoretinal, Oculoplastic, Laser, and Phaco surgeries

Leave a Reply

Be the First to Comment!

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔

  Subscribe  
Notify of