کتنی گھٹیا حرکت ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں!!

امام کعبہ ہوں یا کسی گاؤں کی مسجد کا امام دوران نماز غلطی ہو جانا عام سی بات ہے مگر چونکہ یہ غلطی اس بارسراج الحق صاحب سے ہو گئی ہے تو اس کا تماشا بنانا اور سوشل میڈیا پر ثواب سمجھ کر پھیلانا ان متعصب اور غلیظ سوچ کے حامل لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے. یہ دراصل اُس ذہنیت کی عکاسی ہے جو مدت سے سخت تگ و دو کے باوجود سراج الحق کے خلاف نہ کرپشن کا الزام تلاش کر سکے نہ جائیداد بیرون ملک بھیجنے کا، نہ دور جوانی کی عیاشیوں کا، نہ موروثیت کا، نہ بھتے اور قتل کا، نہ فرقہ واریت پھیلانے کا اور نہ مال بنانے کا الزام لگا سکے تو نماز میں سہواً غلطی کو ہی ایشو بنا لیا۔
ایک مسلمہ صاحب کردار اور غیر متنازعہ قومی شخصیت کے خلاف کیچڑ اُچھال کر اور قوم میں مایوسی پھیلا کر یہ لوگ آخر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟؟

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.