پاگل قوم

پوری قوم پاگل ھے ۔۔
0 — وزیراعظم ، اپنے گارڈ کے ھاتھ میں گن دے کر خود نہتا ، اس کے ساتھ چلتا ھے ۔
00 ۔۔ لاکھوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماھانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ھے ۔
1 ۔۔ ڈرائیوروں کے اشارے اپنے ھوتے ھیں ۔
رائٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔۔۔ کراس کر لو
لیفٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔ ابھی کراس نہیں کرو ۔ سامنے سے گاڑی آ رھی ھے
دائیں ، بائیں مڑنے کے لیےھاتھ کا استعمال کرتے ھیں ۔
2 ۔۔ اپنے سے جونیئر کو ترقی دی جاۓ تو فوجی استعفی دے دیتا ھے مگر سینما کی ٹکٹ بلیک کرنے والا صدر بن جاۓ ۔ تو اسے سیلوٹ مارتا ھے ۔
3 ۔۔ ماں ، بہن کی گالیوں کو مذاق سمجھتا ھے ۔ بیوی کی گالی سے چڑ جاتا ھے ۔
4 ۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ھدایات انگریزی میں لکھتے ھیں ۔
ھائیلی انفلیمیبل ۔۔
5 ۔۔ سڑک پہلے بناتے ھیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ھیں ۔
6 ۔۔ جو پورے پاکستان سے مسترد ھو کر ، صرف ایک حلقےسے 10 ووٹوں سے جیت جاۓ ، وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا ھے اور جو الیکشن ھی نہ لڑے وہ وزیر خزانہ بن سکتا ھے ۔
7 ۔۔ عدالت میں کیس چلتے رھیں ۔ بندہ پھر بھی صدر اور وزیراعظم کے منصب پہ رہ سکتا ھے ۔
کہاں تک سنو گے ۔۔۔ کہاں تک سناؤں

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔