میرا خیال ہے آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا!

*پارلیمنٹیرین اور جمہوریت  بڑے مقدس الفاظ سمجھے جاتے ہیں! اس کے خلاف بات کرنے والا گردن زدنی قرار دیا جاتا ہے۔ کیوں؟ ایک زاویہ نگاہ یہ بھی ہے۔ شاید اسی لئے یہ پارلیمنٹیرین اس کے حق میں بولتے ہیں!

* جن کے ووٹوں سے یہ منتخب ہوتے ہیں، ان کیلئے یہ کیا کرتے ہیں ؟ کبھی ان کو یہ بھی سوچنا چاہیے!

* کتنا پیسہ خرچ ہو رہا ہے اور اس کیلئے کیا کوالیفیکیشن ہے؟ کبھی اس کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے۔
ملاحظہ کیجئے؛
*1۔* ماہانہ تنخواہ:
120000 مبلغ ایک لاکھ بیس ہزار سے200000 مبلغ دو لاکھ روپے تک

*2۔* آئین سازی کیلئے ملنے والاماہانہ خرچ: 100000 مبلغ ایک لاکھ روپے

*3۔* دفتر کے ماہانہ اخراجات:
140000 مبلغ ایک لاکھ چالیس ہزار روپے

*4۔* سفری رعایت:
(8روپے فی کلومیٹر): اسلام آباد ایک بار جانے وار واپس آنے کے اخراجات 48000 مبلغ اڑتالیس ہزار روپے

*5*۔ اسمبلی کے اجلاسوں کے
دوران روزانہ ریفریشمنٹ کے اخراجات:
500 پانچسو روپے

*6۔* ٹرین میں درجہ اول کے ٹکٹ مکمل طور پر مفت:
جب چاہیں اور جتنی بار چاہیں اور جہاں چاہیں کی بنیاد پر۔

*7*۔ جہازوں میں بزنس کلاس کے اخراجات:
بیوی یا پی اے کے ساتھ سال
میں 40بار مفت سفر کی اجازت۔

*8۔* گھر پر بجلی کے اخراجات:
50000یونٹ
پچاس ہزار یونٹ مفت

*9 ۔* لوکل فون کال چارجز:
170000 ایک لاکھ ستر ہزار کالز مفت

*10۔* ایک ایم این اے کا کل سالانہ سرکاری خرچ:
32000000مبلغ تین کڑور بیس
لاکھ روپے سالانہ

*11۔* 5سال کے کل اخراجات:
160000000 مبلغ سولہ کڑور روپے

*12۔* 534 ایم این ایز کے 5 برس کے اخراجات: 85440000000 مبلغ پچاسی ارب چوالیس کڑور روپے ہے

یاد رہے کہ یہ تمام لوگ *پاکستانی عوام* کی جانب سے منتخب کئے جاتے ہیں اوراس دنیا میں رائج جمہوری طریقہ کار کے ذریعے *منتخب* کئے جاتے ہیں۔
*خودبخود اسمبلیوں میں نہیں گھس جاتے۔*
نہ ہی ان کے پاس کوئی ایسی خاص *کوالفکیشن* ہوتی ہے جو ان کے اسمبلی میں جانے کا سبب کہلا سکے۔
پیسے کا یہی وہ غیر ضروری اور بے حساب بہاؤ ہے، جو *ہمارے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقوم کو نگل لیتا ہے* اور اشیائے ضروریہ کی *قیمتوں میں ہوشربا اضافے* کا سبب بنتا ہے۔

Author: Dr Asif Mahmood Khokhar

Senior eye surgeon with special interest in Vitreoretinal, Oculoplastic, Laser, and Phaco surgeries

Leave a Reply

Be the First to Comment!

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔

  Subscribe  
Notify of