مضطرب لمحے

مضطرب لمحے

تصورِ شہید ہی سے گھبرا کے رہ جانا

اک نظر ہی سے اپنا لڑکھڑا کے رہ جانا

 

زندگی کیا ہے؟ مدو جزر کا اک سلسلہ

ہار کیا ہے؟ فقط غوطے کھا کے رہ جانا

 

اک لمحے قادرِ مطلق سمجھنا خود کو

اور پھر بے بس ہو کے کُلبلا کے رہ جانا

 

ارمانوں کی دنیا سجا دینا پل بھر میں

اور پھر بس غصے میں تِلملا کے رہ جانا

 

 

 

ڈاکٹر آصف کھوکھر

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔