راہِ انقلاب

   

راہِ انقلاب

مقصد گر عظیم ہو تو —— عزم بھی صمیم ہونا چاہئے

مل کے گزرنا ہو تو—– سب کو رفیقِ حمیم ہونا چاہئے

اے مالک ارض و سماء —- کیا ہے—— فقط رائیٔ تقصیر

احتساب ہی کرنا ہو تو—– کوئی جرم عظیم ہونا چاہئے

فرحت بخش تو—  بہت ہوتی ہیں  بے حجابیاں—-لیکن

بے حجابیوں میں بھی— اک— حجابِ لطیف ہونا چاہئے

بہت اہتمام سے کیا جاتا ہے—– دیدارِ ہلالِ عیدِ مطلوب 

ساعت بھی مبارک ہو——-انداز بھی نفیس ہونا چاہئے

دو گھونٹ پانی کیلئے—-جو ہو جوئے نغمہ خواں میسر

لایعنی طوفانوں سے بچنا——–فرضِ اوّلیں ہونا چاہئے

عظیم امانتوں کے لئے بہت عظیم حفاظتیں ہیں لازم

خارزار پہ چلنا لازم ہو تو—— صبر عظیم ہونا چاہئے

 

 

ڈاکٹر آصف کھوکھر

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔