عورت کی نماز اور سگنلز

*عورت کی نماز اور سگنلز۔*

اگر کوئی خاتون نماز کے دوران اونچی تلاوت شروع کر دے یا کھنگورا مارے یا بلند آواز سے تکبیرِ انتقال یعنی اللہ اکبر کہے, تو مندرجہ ذیل امور کو چیک کر لیجئے…

1- بچے کو جا کر دیکھ لیجئے۔

2- چولہے پر رکھی ھنڈیا میں ڈوئی مار دیں۔

3- دروازہ چیک کر لیں، شاید باھر کوئی آیا کھڑا ھے۔

4- ٹیلی ویژن کی آواز کم کریں۔

5- خاتون کا موبائیل سائیلنٹ پر وائبریٹ کر رھا ھے، چیک کریں کس کا ھے۔

6- بارش یا تیز ھوا کی صورت میں فوراً باھر لٹکے کپڑے اتار کر اندر رکھ دیں۔

اگر ان میں سے کوئی بھی بات نہیں، تو سمجھ لیں کہ خاتون نے آپ کے ساتھ ھی باھر جانا ھے۔ ان کی نماز ختم ھونے کا انتظار کریں…. ورنہ موصوفہ آپ کے کسی بھی جسمانی، روحانی یا نفسیاتی نقصان کی ذمہ دار نہیں ھونگی ۔

*مشورہ ختم ھوا۔*

Author: Dr Asif Mahmood Khokhar

Senior eye surgeon with special interest in Vitreoretinal, Oculoplastic, Laser, and Phaco surgeries

Leave a Reply

Be the First to Comment!

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔

  Subscribe  
Notify of