رات دیرتک اسمارٹ فون کا استعمال آپ کی بینائی ختم کرسکتا ہے، تحقیق

رات گئے تک موبائل استعمال کرنے سے اب تک 2 خواتین عارضی اندھے پن کا شکار ہوچکی ہیں، ماہرین، 

لندن: تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون کا رات دیر تک استعمال آپ کو عارضی طورپر نابینا بھی بناسکتا ہے اور اس کی وجہ روشن اسکرین پر دیر تک نظر جمائے رکھنا ہے۔

ماہرین ایک عرصے سے رات کے اندھیرے میں اسمارٹ فون کو دیر تک تکنے سے منع کرتے رہے ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف نیند خراب ہوتی ہے بلکہ بصارت بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ تحقیقی پورٹ کےمطابق اسمارٹ فون رات دیر تک استعمال کرنے سے 2 خواتین کو کئی ماہ تک اپنی بینائی میں فرق محسوس ہوتا رہا اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک آنکھ بند کرکے دوسری آنکھ سے اسمارٹ فون دیکھ رہی تھیں اور رات کےاوقات اس کا بے دریغ استعمال بھی کرتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین میں یہ کیفیت کئی ماہ تک جاری رہی اور وہپ بار بار عارضی اندھے پن کی شکار ہوئیں جس میں دونوں خواتین کی آنکھوں کی روشنی 15 منٹ کے لیے ختم ہوجاتی ہے جس سے وہ دیکھنے کے قابل نہیں رہتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں اسکرین کو اتنا روشن رکھتی ہیں کہ وہ صرف دن کے وقت ہی دیکھنے کے لیے بہتر ہوتے ہیں اور رات کو انہیں دیکھنے سے نظر پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ رات کے وقت فون استعمال کرنے کی عادت ترک کریں اور اپنی بصارت کی حفاظت کریں۔

Author: Dr Asif Mahmood Khokhar

Senior eye surgeon with special interest in Vitreoretinal, Oculoplastic, Laser, and Phaco surgeries

Leave a Reply

Be the First to Comment!

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔