ایک صحافی کی عظیم پیشکش

اسداللہ غالب صاحب نے پاکستان کو بدامنی سے بچانے کیلئے کتنی عظیم پیشکش کی ہے، دیکھئے

“اگر پاکستان کے کرنے کا کوئی کام ہے تو وہ ہے ڈیورنڈ لائن پر مضبوط حصار قائم کرنا اور اسے آر پار آمدورفت کے لئے بند کرنا۔ بھارت نے پہلے مشرقی سرحد پر باڑ لگائی، پھر کنٹرول لائن پر باڑ لگائی، ا ب وہاں اس نے کنکریٹ کی دیوار کھڑی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، چین نے ہزاروں سال قبل منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لئے پانچ ہزار میل لمبی دیوار چین کھڑی کی، اس دیوار کی تعمیر سے پہلے منگولوں نے ایک کروڑ کے قریب چینیوںکو تہہ تیغ کر دیا تھا۔ حضور نے بھی مدینہ کی حفاظت کے لئے خندق کھودی‘ امریکہ نے میکسیکو کے بارڈر پر حصار قائم کیا اور جرمنی کی منجینو لائن کے قصے کس کو بھولے ہوں گے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے وطن پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن ان کی آزادانہ نقل و حرکت کو روکنے کےلئے اس نے کنکریٹ اور فولاد کی دیواریں کھڑی کر رکھی ہیں۔ پاک فوج سیز فائر کا مطلب یہ نہ لے کہ فاٹا مادر پدر آزاد ہو جائے‘ بلکہ اسے ایک کور کمانڈرز کانفرنس کرکے یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ آگے بڑھ کر‘ اپنی جانوں پر کھیل کر ڈیورنڈ لائن سیل کر دی جائے، شمال کے خطرات کا ہمیشہ ہمیشہ کےلئے سدباب کرنے کی خاطر، ہو سکے تو ایک سر بفلک دیوار کھڑی کر دی جائے، اینٹوں کی کمی محسوس ہو تو مجھے اس دیوار میں چن دیا جائے۔”

تفصیلی مطالعہ کیلئے

Author: Dr Asif Mahmood Khokhar

Senior eye surgeon with special interest in Vitreoretinal, Oculoplastic, Laser, and Phaco surgeries

Leave a Reply

Be the First to Comment!

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔