آگر اپنی قوم کو لیڈ کرنا ہے تو پھر یہ ہے راستہ

خود کلامی۔۔۔زبیر منصوری

قوموں کی کامیاب قیادت کے لئے صحت و جسمانی مضبوطی شرط ہوتی تو آج شیخ احمد یاسین کو کوئی نہ جانتا
لیڈر آگر صرف زہیں آدمی بن سکتا ہوتا تو پھر ایڈیسن کو ملک کا صدر ہونا چاہئیے تھا
لیڈر کے لئے جوان ہونا ضروری قرار پاتا تو آج کشمیری جوان بوڑھے علی گیلانی پر نہ مر مٹتے
لیڈر کے لئے حرکت ،دوڑ بھاگ ،لمبےلمبے سفر ہر جگہ جا پہنچنا ہی ضروری ہوتا تو نیلسن منڈیلا کی جیل میں گزری ساری زندگی کار لاحاصل قرار پاتی
لیڈر شپ دولت سے کامیاب قرار پاتی تو میاں منشا اور ملک ریاض آج صدر و وزیر اعظم ہوتے۔۔

لیڈر شپ بڑےوژن کا نام ہے میرے عزیزو
لیڈر شپ اپنے جیسے نئے لیڈر تیار کرنے کے مسلسل مربوط نتیجہ خیزاور موثر لائحہ عمل کا نام ہے
لیڈر شپ منصوبہ بندی کا نام ہے
لیڈر شپ منصوبے کو پوری قوت سے عمل میں ڈھال دینے اور ہر چیلنج کو حکمت دانائی اور متبادل منصوبوں کی مدد سے شکست دینے کا نام ہے
لیڈر شپ غیر ضروری تصادم نہیں راستہ بنا کر گزر جانے کا نام ہے
لیڈر شپ موثر کمیونیکیشن سے اپنی بات کو سب کی بات بنا ڈالنے کا نام ہے
لیڈر شپ محبت سے جوڑنے اور شخصیت کے سحر میں جکڑنے کا نام ہے
لیڈر شپ جب ضرورت ہومڑنے نہیں موڑ دینے ،دبنے نہیں دبا دینے ،جھکنے نہیں جھکا دینے کا نام ہے
لیڈرشپ ٹھیک آدمی کو ٹھیک جگہ رکھ کر آٹو میٹک کر دینے کا نام ہے
لیڈر شپ ناکامیوں کی تاریکی کوجھوٹی امیدوں کے ٹمٹماتے دیوں کے بجائے یقین کے سورج سے شکست دینے کا نام ہے۔۔۔
یقین کریں!
منہ کی فائرنگ سے جنگیں جیتنا اب شاید ممکن نہیں
آپ کے پاس دشمن کو حیران کر دینے والااقدامی حربہ نہیں تو بہتر ہے پہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کریں ۔۔۔

خود کلامی۔۔۔زبیر منصوری

Author: Dr Asif Mahmood Khokhar

Senior eye surgeon with special interest in Vitreoretinal, Oculoplastic, Laser, and Phaco surgeries

Leave a Reply

Be the First to Comment!

اگر کوئی سوال آپ پوچھنا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں۔ اپنی رائےیا تجویز سے مجھے آگاہ فرمانا چاہیں تو یہاں لکھ کر پوسٹ کر دیں میں انشاءاللہ جلد از جلد آپ سے رابطہ کروں گا۔